• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, November 2, 2015

    شہرہ آفاق غریب صدر کا ترکی میں تھری سٹار ہوٹل میں قیام



    معاصر تاریخ کے غریب ترین اور سفید پوش سمجھے جانے والے یوراگائے کے سابق صدر خوسے موخیکا ان دنوں ترکی کی اپوزیشن پارٹی"پیپلز ری پبلیکن" کی دعوت پر استنبول میں ہیں جہاں انہوں نے کسی پر تعیش ہوٹل کے بجائے ایک عام سے ریستوران میں رہائش اختیار کی ہے۔ خوسے جب اپنے ملک کے صدر تھے تب بھی انہوں نے غربت اور سفید پوشی کی زندگی بسر کی۔ ان کے دور میں یوراگائے کے صدارتی محل سے عیش عشرت رخصت ہو چکے تھے۔
    اب وہ ایک دوسرے ملک کی سیاسی جماعت کی دعوت پر ترکی پہنچے ہیں۔ انہوں نے یہاں پر بھی کسی سابق صدر کا پروٹوکول لینے کے بجائے اپنی سادگی برقرار رکھی ہے۔ وہ 10 دن تک ترکی میں قیام کریں گے جہاں نے استنبول میں ایک تین ستارہ ہوٹل میں ایک کمرہ کرائے پر حاصل کیا۔ ہوٹل کے کمرے کا ایک دن کا کرایہ 90 ڈالر ہے۔ البتہ طعام کے اخراجات اس کے علاوہ ہوں گے۔ خوسے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اس ہوٹل میں رہائش پذیر ہیں۔ دس دن کے بعد 900 ڈالر کی رقم ہوٹل کو ادا کرنے کے بعد وہ وہاں سے نکل جائیں گے۔

    اخبار "حریت" کے مطابق یوراگائے کے سابق سفید پوش صدر خوسے موخیکا نے ترکی میں نہ صرف ایک سستے ہوٹل میں رہائش رکھی ہے بلکہ ٹرانسپورٹ کے لیے وہ  ایک پرانے ماڈل کی فوکسی کار استعمال کرتے ہیں۔ یہ کار انہیں "پیپلز ری پبلیکن " پارٹی کے نائب صدر علی اغبابا نے تحفے میں دی ہے۔ سنہ 2010ء سے رواں سال مارچ تک خوسے اپنے ملک کے صدر رہے تو وہ یہی فوکسی کار استعمال کرتے رہے ہیں۔ وہ ایوان صدر میں رہنے کے بجائے ایک پہاڑی پر بنے اپنے کچے مکان میں رہتے رہے۔ ان کے گھر تک پکی کیا کچی سڑک تک نہیں ہے۔ وہ پگ ڈنڈی سے پیدل چل کر اپنے گھر تک پہنچتے ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شہرہ آفاق غریب صدر کا ترکی میں تھری سٹار ہوٹل میں قیام Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top