ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی تمام ممالک کے لیے ایک خطرہ ہے ، جس کا مقابلہ کرنا سب کی ضررت ہے ۔
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف منگل کے روز سربیا پارلیمنٹ کی صدر ماجا گویگوویج سے ملاقات کے دوراں بات کرتے ہوے کہا ہے کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ دہشتگردی کو پھیلانے کے لیے بڑے وسائل خرچ کیے جارہے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ممالک کو ایک ہونے کی ضرورت ہے ۔
اور ظریف نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف مجالات پر تعاون بڑھانے پر زور دیا ۔
اور انہوں نے سربیا کی طرف سے مشترکہ کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے وزراء کو مرحبا کہا ۔
اور دوسری جانب سربیا کی پارلیمنٹ کی صدر نے شام ، عراق ، اور افغانستان کے پناہ گزین کی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا ہے کہ سربیا ایک ایسا ملک ہے جس نے اپنے ملک کی حدود پر خاردار تاریں نہیں لگائی بلکہ سربیا نے نقل مکانی کرنے والوں کے سربیا کا دروازہ کھلا چھوڑا ہے ۔
مزید انہوں نے کہا ہے کہ ہم پناہ گزین کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے اور دہشتگردی اور انتہاپسندی کا مقابلہ کریں گے ۔
0 comments:
Post a Comment