سعودی عرب کی بارڈر فورسز
نے یمن سے متصل سرحدی قصبے الربوعہ سے ایران نواز حوثی باغیوں کی دراندازی کی کوشش
ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں کم سے کم 30 باغیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے
مطابق سعودی عرب کی جوائنٹ فورسز نے دو روز پیشتر بھی اسی قصبے سے یمنی باغیوں کی دراندازی
کی ایک کوشش ناکام بناتے ہوئے کم سے کم 40 باغیوں کو ہلاک کیا تھا۔
سرحدی قصبہ الربوعہ ماضی میں
یمنی باغیوں کے حملوں سے محفوظ رہا ہے مگر حال کچھ عرصے سے حوثی باغی اس علاقے سے جنوبی
قصوبوں نجران اور ظہران کی طرح سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوششیں کرتے رہے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment