• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, November 27, 2015

    عمرہ زائرین کی تعداد میں 25 فی صد اضافہ متوقع


    سعودی حکومت نے اس سال عازمین عمرہ کے لیے ایک نیا برقی نظام (الیکٹرانک سسٹم) متعارف کرایا ہے جس کی وجہ سے بیرون ممالک سے عمرہ کے لیے آنے والے زائرین کے ہوٹل اخراجات میں دس سے پندرہ فی صد تک کمی واقع ہوگی۔
    سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس سیزن کے لیے منظور شدہ اس برقی عمرہ نظام کے تحت بروکروں کا کردار بالکل ختم ہوگیا ہے اور اب زائرین عمرہ براہ راست اس نظام کے تحت مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں ہوٹلوں کی بکنگ کراسکیں گے۔
    سعودی عرب کی حج اور عمرہ امور کے ذمے دار قومی کمیٹی کے سربراہ عبداللہ عمر قاضی نے کہا ہے کہ نئے نظام کے تحت عمرے کے لیے آنے والوں کو ہوٹلوں میں قیام کی مد میں اخراجات میں دس سے پندرہ فی صد تک کی بچت ہوگی۔
    اس الیکٹرانک سسٹم کو چلانے والی کمپنی سجیل نے حج اور عمرہ کمیٹی اور ایوان صنعت وتجارت مکہ مکرمہ کے نمائندوں کے اجلاس میں اپنے نظام کے خدوخال اور اس میں رجسٹریشن کا طریق کار بتایا ہے کہ عمرہ زائرین کس طرح ہوٹلوں کے کمروں کو ازخود براہ راست بُک کراسکتے ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عمرہ زائرین کی تعداد میں 25 فی صد اضافہ متوقع Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top