سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شام میں عسکری
کارروائی کا آپشن موجود ہے۔ سعودی عرب بشار الاسد کو ایوان اقتدار سے باہر نکالنے کی
جدوجہد کرنے والے اپوزیشن جنگجوؤں کی حمایت جاری رکھے گا۔
سعودی عرب کے دورے پر آئے اپنے آسٹرین ہم منصب سباسٹین کورٹز
کے ہمراہ ریاض میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ ان کا ملک
شام کےحکومت مخالف گروپوں سے رابطے میں ہے
تاکہ ویانا کے امن مذاکرات سے پہلے وہ سعودی عرب میں اپنا اجلاس منعقد کر کے کسی متفقہ
موقف پر پہنچ سکیں۔
0 comments:
Post a Comment