مصر کی سب سے بڑی دینی
درسگاہ جامعہ الازھر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات
میں جامعہ کی پہلی شاخ کے قیام کی منظوری دی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ڈاکٹر احمد الطیب
نے "یو اے ای" میں جامعہ الازھر کی برانچ کےقیام کی منظوری اماراتی
محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے چیئرمین ڈاکٹر محمد مطر الکعبی سے ملاقات کے دوران
دی، جنہوں نے گذشتہ روز قاہرہ میں ڈاکٹر الطیب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی تھی۔
ڈاکٹر الکعبی اور احمد الطیب کے درمیان
ملاقات کے موقع پر دو طرفہ تعاون کے کئی دوسرے معاہدوں کی بھی منظوری دی گئی۔
متحدہ عرب امارات میں جامعہ الازھر کی شاخ کے قیام کے تحت الازھر کالج برائے علوم
اسلامی دعوت و ارشاد قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔
0 comments:
Post a Comment