پاکستان کے صدر ممنون حسین نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن
عبدالعزیز کی عالم اسلام میں اتحاد و یکجہتی کی مساعی کو شاندار خراج تحسین پیش
کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود مسلم اُمہ میں اتحاد کے علم
بردار ہیں۔ انہوں نے ہرجگہ اور ہروقت اسلام اور مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی
کے لیے ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین نے ان خیالات کا
اظہار رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالمحسن الترکی کی
قیادت میں ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا، جس نے گذشتہ روز صدر ممنون
حسین سے ایوان صدر میں ملاقات کی تھی۔
صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ سعودی اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے
درمیان قابل رشک، مضبوط دوستانہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ اسلام آباد سعودی
حکومت بالخصوص خادم الحرمین الشریفین کی عالم اسلام میں اتحاد کی مساعی جمیلہ کو
قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
صدر ممنون کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پوری دنیا کا سب سے بڑا فتنہ ہے
پاکستان اور سعودی عرب سمیت دنیا کے تمام ممالک اس فتنہ کے شکار ہیں۔ انہوں نے
رابطہ عالم اسلامی اور علماء سے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے فکری محاذ پر جدو
جہد تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر رابطہ عالم اسلامی کے سربراہ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان
بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان
کی جانب سے پاکستانی قوم اور قیادت کے لیے نیک تمنائوں کا پیغام پہنچایا۔
ڈاکٹر عبدالمحسن الترکی نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کی تمام
توجہ عالم اسلام میں وحدت کے قیام اور دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے پر مرکوز ہے۔
سعودی عرب عالم اسلام سے فرقہ واریت کی لعنت اور گروہی تعصبات کے خاتمے کے لیے
کوشاں ہے تاکہ مسلم امہ متحد کیا جا سکے۔
0 comments:
Post a Comment