یمن کی حوثی ملیشیا کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے بھائی ابراہیم
بدرالدین الحوثی سعودی عرب کی سرحد کے ساتھ واقع شمالی صوبے صعدہ میں ایک فضائی
حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
العربیہ نیوز چینل کے مطابق ابراہیم بدرالدین الحوثی سمیت
باغی ملیشیا کے نو قائدین شمال مغربی شہر صعدہ کے علاقے آل صیفی میں اتوار کو
فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ حوثی باغی یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی وفادار
فورسز کے خلاف لڑرہے ہیں اور ان کے ٹھکانوں پر سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد
فضائی حملے کررہا ہے۔صعدہ حوثی باغیوں کا مضبوط گڑھ ہے۔
0 comments:
Post a Comment