مصر : دہشت گرد حملہ ناکام، 7 عسکریت پسند ہلاک
فوج نے ایک بڑے دہشت گرد حملہ کو جو مصر کے شورش زدہ شمالی سینائی کے علاقہ میں فوج پر کیا جانے والا تھا، ناکام بنادیا۔ دہشت گردوں کے حملہ پر جوابی کارروائی میں فوج کے ہاتھوں کم از کم 7 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ بریگیڈیر جنرل محمد سمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج کو محکمہ سراغ رسانی کی اطلاع ملی تھی کہ دہشت گردوں نے ہتھیار اور گولہ بارود دیہات ال مقاطہ میں منتقل کئے ہیں اور شمالی سینائی میں فوج پر بڑے پیمانے پر حملہ کرنے کی تیاری جاری ہے۔ فوج نے ہتھیاروں کے ذخیرہ کو بھی تباہ کردیا۔ اس کارروائی میں ایک گاڑی بھی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی۔ دریں اثناء ایک اور واقعہ میں لب سڑک بم دھماکہ سے مصر کا ایک ملازم پولیس ہلاک اور دیگر 4 فوجی زخمی ہوگئے۔ شمالی سینائی کے صوبائی دارالحکومت العریش میں یہ واقعہ پیش آیا۔
0 comments:
Post a Comment