امیر قطر کی یوسف قرضاوی سے ملاقات
قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے امیر نے مصر کے اخوان المسلمین کے رہنما اور مسلمانوں کی عالمی یونین کے سربراہ شیخ یوسف قرضاوی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے سعودی عرب نے یوسف قرضاوی اور اس کی تنظیم اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قراردے رکھا ہے۔
یہ ملاقات قطر میں ایک افطار ڈنر میں ہوئی ۔ امیر قطر نے یوسف قرضاوی کے ساتھ مصافحہ اور گفتگو کی، سعودی عرب کے مبلغ اور اخوان المسلمین کے حامی محمد العریفی بھی اس ڈنر میں موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment