'داعش کا دھمکی آمیز بیان اسرائیل کے زیرانتظام علاقے میں سامنے آیا'
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے دولت اسلامیہ عراق وشام "داعش" کی جانب سے مبینہ طور پر بیت المقدس میں مسیحی برادری پر حملوں کے دھمکی آمیز بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان اسرائیل کے زیر کنٹرول علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
العربیہ ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے صدر محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل اور شام میں لڑنے والی شدت پسند تنظیم النصرہ محاذ کے درمیان تعلقات کا شبہ ہے کیونکہ جب ہم یہ سنتے ہیں کہ شامی جنگجوئوں کا اسرائیلی اسپتالوں میں علاج کیا جاتا ہے تو اس سے اس شبے کو مزید تقویت ملتی ہے۔
0 comments:
Post a Comment