مصر کی اہم شخصیات کی نامعلوم مقام پر منتقلی
مصر کے اٹارنی جنرل کے قتل کے بعد قاہرہ کی حکومت نے اہم شخصیات کو نامعلوم مقام پر منتقل کئے جانے کی ہدایت دی ہے
- اخبار المصریون نے منگل کے روز لکھا ہے کہ مصر کی وزارت داخلہ کے ترجمان ابوبکر عبدالکریم کا کہنا ہے کہ مصر کے وزیر داخلہ مجدی عبدالغفار نے حکومت مصر کی اہم شخصیات اور عہدیداروں کو نامعلوم مقام پر منتقل کئے جانے کی ہدایت دی ہے- مصر کی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق مصر کی وزارت داخلہ اہم حکومتی عہدیداروں کو جانی تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے ان کی رہائش کا مقام تبدیل کر رہی ہے- اس ترجمان نے کہا کہ ان شخصیات کے نام اور رہائش کے مقام کو خفیہ رکھا جائے گا-
واضح رہے کہ پیر کی صبح قاہرہ میں مصر کے اٹارنی جنرل کے قافلے کے راستے میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں اس ملک کے اٹارنی جنرل اور چھے دیگر افراد ہلاک ہو گئے-
0 comments:
Post a Comment