• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, June 27, 2015

    مذاکرات سست روی کا شکار ہیں: سید عباس عراقچی


    اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر ایٹمی مذاکرات کار اور نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویانا میں دو طرفہ اور چند جانبہ مذاکرات جاری ہیں- سید عباس عراقچی نے کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کے نائب وزرائے خارجہ کے وفود ویانا پہنچ چکے ہیں- اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ گروپ پانچ جمع ایک کے، ایک رکن ملک کے نائـب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جامع ایٹمی سمجھوتے کی تدوین کا نوے فیصد کام انجام پا چکا ہے، اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ ہم فی الحال اس سلسلے میں کسی فیصد کا اعلان نہیں کر سکتے- انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ اس مسودے کا ایک اصلی متن ہے اور کچھ اس کے ضمیمے ہیں اور ان دونوں میں کچھ فیصد پیشرفت ہوئی ہے- سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ضمیموں کی نسبت متن میں زیادہ پیشرفت ہوئی ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر ایٹمی مذاکرات کار نے مزید کہا کہ ضمیموں میں چونکہ جزئیات زیاد ہیں اس لئے یہ کیفیت کے اعتبار سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں جبکہ بعض مسائل حل ہو چکے ہیں تاہم ان کی اہمیت نسبتا کچھ کم ہے ۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مذاکرات سست روی کا شکار ہیں: سید عباس عراقچی Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top