دنیا میں سب سے زیادہ صحافی مصری جیلوں میں قید
مصر: صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کے مطابق مصر میں گزشتہ کئی ماہ سے قومی سلامتی کے نام پر آزادی رائے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس ملک میں قید صحافیوں کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ سی پی جے کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت قاہرہ حکومت کے خلاف تنقیدی رپورٹنگ کی وجہ سے اٹھارہ مصری صحافی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ مصر میں 1990ء کے بعد سے جیلوں میں بند صحافیوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ بتایا گیا ہے کہ زیر حراست صحافیوں سے متعلق یہ وہ اعداد و شمار ہیں، جو منظر عام پر آئے ہیں جبکہ اصل تعداد تیس سے زیادہ تک ہو سکتی ہے۔
0 comments:
Post a Comment