• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, June 24, 2015

    شامی فوج پر زیرحراست خواتین پر جنسی اور جسمانی تشدد کا الزام

    نسانی حقوق کی تنظیموں نے شام میں صدر بشارالاسد کی شکست خوردہ افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا ایک نیا انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے کہ اسدی فوج کی جیلوں میں قید ہزاروں خواتین کو جنسی، ذہنی اور وحشیانہ جسمانی تشدد جیسے مکروہ ہتھکنڈوں کا سامنا ہے۔
    العربیہ ٹی وی کے مطابق انسانی حقوق گروپ "یورو۔ مڈل ایسٹ ہیومن رائٹس نیٹ ورک" کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں شام میں سرکاری جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج اور ملیشیا کے کارندے جیلوں میں قید خواتین کو بلیک میل کرنے کے لیے ان پر جسمانی، جنسی اور نفسیاتی تشدد جیسے غیر انسانی حربے استعمال کرتے ہیں۔
    خیال رہے کہ یورپی انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں پیش کیے گئے اعدادو شمار اور حقائق نئے نہیں بلکہ ماضی میں بھی اس نوعیت کی کئی رپورٹس منظر عام پر آچکی ہیں جن میں شواہد کی بنیاد پر شامی فوج کو خواتین کو جنسی طورپر ہراساں کرنے اور ان پر جسمانی تشدد کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شامی فوج پر زیرحراست خواتین پر جنسی اور جسمانی تشدد کا الزام Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top