• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, June 25, 2015

    سعودی عرب اور فرانس کے درمیان 12 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے


    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ سعودی وزیرِ خارجہ عدل الجبیر کا اپنے فرانسیسی ہم منصب لورینٹ فیبیئس کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان 12 ارب ڈالر سے زائد کے دفاعی معاہدے طے پا گئے ہیں جس میں ایئر بس جیٹس، ایچ 145 ہیلی کاپٹرز اور دیگر دفاعی سامان بھی شامل ہے۔
    اس موقع پر فرانسیسی وزیرِخارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ 10 معاہدے ہوئے ہیں جس کے تحت 50 کروڑ ڈالر مالیت کے 50 ایئربس جیٹس اور 23 عدد H145 ہیلی کاپٹر فروخت کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدوں کی سب سے اہم بات سعودی سرزمین پر 2 ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کا جائزہ لینا بھی ہے جن کے لیے فرانس مکمل معاونت فراہم کرے گا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی عرب اور فرانس کے درمیان 12 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top