شام میں دولت اسلامیہ
عراق وشام "داعش" کے زیرقبضہ اہم شہر رقہ میں کُرد جنگجوئوں اور شامی باغیوں
کے حملوں کے بعد ممکنہ خطرے کے پیش نظر تنظیم کی صفوں میں شامل ہونے والے غیرملکی
جنگجوں اور ان کے اہل خانہ کو حلب کے شمالی علاقوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔
شمالی رقی میں عین عیسیٰ شہر کے بریگیڈ 93 پر کرد جنگجوئوں اورجیش
الحر کے قبضے کے بعد وہاں پر دولت اسلامیہ کے جنگجوئوں کو سخت مشکلات کا سامنا
کرنا پڑا ہے۔
"مسار پریس" نامی ایک نیوز ویب
پورٹل کی رپورٹ کے مطابق شمالہ رقہ اور اس کے مضافات میں کردوں اور جیش الحر کے
ہاتھوں داعش کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ رقہ کے شمالی شہروں میں لڑائی کے
بعد کردوں نے تل ابیض، سولوک اور دسیوں ملحقہ قصبوں پر قبضہ کرنے کے بعد داعش کو
گھیرے میں لے لیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment