• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, June 27, 2015

    لبنانی فوجیوں کی رہائی کے بدلے النصرہ کو بھاری تاوان ادا

    خطے کے بعض ممالک اور عرب ریاستیں شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے پاس لبنان کے سولہ یرغمالی فوجیوں کی رہائی کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔
    کثیر الاشاعت پین عرب اخبار 'الشرق الاوسط' نے اپنی حالیہ رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ رہائی کی ڈیل 30 ملین ڈالر کی خطیر رقم کے مساوی تاوان ادائیگی کے بعد روبعمل لائی جائے گی۔ اس ڈیل کے تحت النصرہ محاذ سے تعلق رکھنے والی ان پانچ خواتین کو بھی رہائی ملے گی جو ان دنوں لبنانی جیلوں میں قید ہیں۔
    ذرائع کے مطابق متعلقہ فریق اس معاملے کو ایک ہفتے کی مدت کے دوران تین مراحل میں مکمل کر لیں گے۔
    'الشرق الاوسط' کے ذرائع کے مطابق حزب اللہ اس 'ڈیل' پر عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ حزب اللہ نے ماضی میں تشکیل پانے والے لبنانی حکومت کے اس سیل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی جسے فوجیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کا ٹاسک سونپا گیا تھا۔ ایسا کر کے حزب اللہ خود کو لبنانی سرحدوں اور یرغمال فوجیوں کا محافظ ثابت کرنا چاہتی تھی۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: لبنانی فوجیوں کی رہائی کے بدلے النصرہ کو بھاری تاوان ادا Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top