• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, June 30, 2015

    مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے عراق میں داخل ہوسکتے ہیں: ایران

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے عسکری مشیر میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے کہا ہے کہ تہران نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام "داعش" کو مطلع کردیا ہے کہ اگر عراق میں مقدس مقامات کو خطرہ ہوا تو ایران اپنی فوجیں عراق میں داخل کرے گا۔
    خبر رساں ایجنسی "فارس" کے مطابق مسٹر صفوی کا کہنا ہے کہ ایران نے عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش تک یہ پیغام پہنچا دیا ہے کہ اگر وہ اہل تشیع کے مقدس مقامات کی طرف بڑھی تو ایران کو ان مقامات کے دفاع کے لیے آنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔
    خیال رہے کہ ایران کی جانب سے شام اور عراق میں فوج مداخلت کے لیے اسی طرح کے جواز پہلے بھی پیش کیے جاتے رہے ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ اگر وہ شام اور عراق کی مدد نہ کرتا تو دہشت گرد اس وقت ایران کی حدود میں داخل ہوچکے ہوتے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے عراق میں داخل ہوسکتے ہیں: ایران Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top