• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, June 30, 2015

    شام میں کارروائی کے لیے ترکی کی 18 ہزار سپاہ تیار!

    ترکی کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ حکومت شام میں کارروائی کے لیے سخت دبائو میں معلوم ہے اور آئندہ چند ایام میں انقرہ حکومت شامی علاقے میں اٹھارہ ہزار فوجیوں کے ساتھ عسکری کارروائی کرسکتی ہے۔
    اخباری رپورٹس کے مطابق شام میں ترکی کی سرحد سے متصل علاقوں بالخصوص تل ابیض پر کرد جنگجوئوں کے قبضے اور حلب کے اہم مقامات پر دولت اسلامیہ عراق وشام "داعش" کے غلبے کے بعد ترکی شام میں اپنی فوجیں داخل کرنے پر غور کررہا ہے کیونکہ ایک طرف کرد اکثریتی علاقوں میں کرد باغیوں اور دوسری طرف "داعش" کے بڑھتے خطرے کوروکنے کے لیے انقرہ کے لیے پیشگی کارروائی کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے۔
    حکمراں جماعت "جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ"[آق] کے مقرب اخبار "ینی شفق" کی رپورٹ کے مطابق صدر رجب طیب ایردوآن اور وزیراعظم احمد دائود اوگلو شام میں کارروائی کے حوالے سے سخت دبائو میں ہیں۔ انہوں نے ترکی کی عسکری قیادت کو بھی کسی بھی ہنگامی حالت کے لیے 18 ہزار سپاہ تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام میں کارروائی کے لیے ترکی کی 18 ہزار سپاہ تیار! Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top