• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, June 25, 2015

    آئی اے ای اے مغرب کے ہاتھوں کا کھلونا ۔


    بین الاقوامی امور میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر حسین شیخ الاسلام نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے مغرب کے ہاتھوں کا کھلونا ہے-
    حسین شیخ الاسلام نے بدھ کے روز فارس خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی، آئی اے ای اے، مغرب کے ہاتھوں کا کھلونا اور جانبدار نیز عالمی سامراج سے وابستہ ہے- انہوں نے ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کو آئی اے ای اے کی رپورٹوں سے مشروط کئے جانے کے بارے میں کہا کہ آئی اے ای اے ہمیشہ مغرب کے مفادات پورے کرنے کی غرض سے اس کے ہاتھوں کا کھلونا بنی رہی ہے- حسین شیخ الاسلام نے کہا کہ اس بین الاقوامی ادارے نے ثابت کر دیا کہ اس نے اپنے امور میں کبھی بھی صادقانہ اور منصفانہ کردار نہیں نبھایا ہے- ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ایٹمی مذاکرات امریکا کی ظالمانہ پابندیوں اور اقدامات سے سیاسی اور قانونی مقابلے کے مترادف ہیں- انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران، اپنے ایٹمی حقوق کی تکمیل کے لئے اب بھی امریکا سے مقابلہ کر رہا ہے، کہا کہ امریکا اور اس کے حواریوں نے دنیا کے مظلوموں اور استقامت کے علم بردار اسلامی جمہوریہ ایران کو نقصان پہنچانے کے لئے اپنی کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے-

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: آئی اے ای اے مغرب کے ہاتھوں کا کھلونا ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top