• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, June 29, 2015

    علی لاریجانی کا اپنے کویتی ہم منصب کو پیغام ۔


    ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کویت کے اسپیکر کے نام ایک پیغام میں، اس ملک میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی کی مذمت کی ہے ۔
     علی لاریجانی نے اتوار کے روز کویت کی پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزوق علی الغانم کے نام ایک پیغام میں کویت کی مسجد امام صادق میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس دردناک حملے نے علاقے کی تمام قوموں کے لئے تکفیری دہشت گردی کے خطرے اور اس سے مقابلے کے لئے اجتماعی تعاون کی ضرورت کو سب پر واضح کر دیا ہے-  لاریجانی نے اپنے پیغام میں اپنے کویتی ہم منصب، حکومت اور شہدا کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی- علی لاریجانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کے مقابلے کے لئے کویت کی حکومت اور قوم کی ہمہ گیر اور بھرپور حمایت کرنے کو تیار ہے- واضح رہے کہ کویت سٹی کے علاقے الصوابر میں واقع مسجد امام صادق علیہ السلام میں جمعے کے روز اس وقت خود کش کارروائی کی گئی جب نمازی، نماز جمعہ ادا کر رہے تھے- اس خودکش حملے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہو گئے- عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور نماز جمعہ کے دوران مسجد میں داخل ہوا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: علی لاریجانی کا اپنے کویتی ہم منصب کو پیغام ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top