سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا
طیاروں نے بدھ کو یمن کے سات صوبوں میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی
ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز کے
بعد سعودی اتحادیوں کی حوثی ملیشیا پر یہ شدید ترین بمباری ہے۔اتحادی طیاروں نے
حوثیوں کے مضبوط گڑھ شمالی صوبے صعدہ اور سعودی عرب کی سرحد کے ساتھ واقع صوبے حجہ
میں باغیوں کے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
اتحادی طیاروں نے مغربی صوبے الحدیدہ اور جنوبی
صوبوں البیضاء ،ضالع ،لحج اور عدن میں حوثی باغیوں اور ان کے اتحادی سابق صدر علی
عبداللہ صالح کے وفادار فوجیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
جنوبی شہر عدن میں حوثی باغیوں اور صدر عبد ربہ
منصور ہادی کے وفادار جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائی ہورہی ہے اور سعودی طیاروں نے
عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔عدن سے
ایک سرکاری اہلکار نے بتایا ہے کہ متحارب جنگجو گروپوں کے درمیان لڑائی میں
دوخواتین سمیت چار شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment