ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ شام کی
حمایت کے سلسلے میں ایران اور روس کی مشترکہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں
آئی ہے۔
حسین امیر عبداللہیان نے جمعے کو اپنی گفتگو کے دوران شامی عوام اور حکومت کی حمایت کے اسلامی جمہوریہ ایران
کے مواقف کا ذکر کیا اور کہا کہ تہران اور ماسکو دہشت گردی کے مقابلے میں
شام کی مؤثر حمایت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو شام کے
قانونی صدر اور سیاسی نظام کو بدلنے نیز شام کو جدید لیبیا میں تبدیل کرنے
کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت
گردی کے مقابلے اور شامی عوام کی مدد کے بارے چین کا موقف بھی ایران کے
قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران، بیجنگ اور ماسکو علاقے میں پائیدار امن و
سلامتی کی حمایت کرتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment