• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, June 29, 2015

    کویت مسجد بمبار کی اہم معلومات 'العربیہ' کو موصول

    کویت مسجد بمبار کی اہم معلومات 'العربیہ' کو موصول




    کویت میں جمعہ کے روز اہل تشیع کی جامع مسجد امام جعفر الصادق میں مبینہ طور پر خود کش بم حملہ کرنے میں ملوث شدت پسند فہد القباع کی شناخت کے بعد "العربیہ" نے سعودی عرب میں اس کے خاندان سے رابطہ کیا ہے اور حملہ آور کے بارے میں مزید اہم معلومات حاصل کی ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فہد القباع اس وقت سوشل میڈیا پر بھی زیربحث ہے اور لوگ اس پر طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں تاہم اس کے خاندان کے ایک ذریعے نے العربیہ کو اس کے بارے میں کئی اہم باتیں بھی بتائیں۔سیکیورٹی کے نقطہ نظر ذریعے کی شناخت ظاہر نہیں کی جارہی۔ اس نے بتایا کہ فہد القباع پچپن ہی سے خاندان کے دیگر افراد سے مختلف سوچ کا مالک رہا ہے۔ گھرمیں بھی معمولی باتوں پر وہ لڑائی جھگڑے پر اتر آتا تھا۔حملہ آور القباع نے صرف اسکول کی تعلیم حاصل کی اور اس نے تعلیم ترک کر کے پچھلے 20 سال سے اپنے والد کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں مصروف ہوگیا تھا۔ اس نے سرکاری نوکری یہ کہہ کر ٹھکرا دی کہ یہ حرام ہے تاہم اپنے ایک کزن کی وساطت سے اس نے دو مرتبہ پرائیویٹ جاب کی تھی۔ وہ بھی زیادہ عرصہ برقرار نہیں رہی۔



    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: کویت مسجد بمبار کی اہم معلومات 'العربیہ' کو موصول Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top