• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, June 26, 2015

    اخوان المسلمون کے رہبراعلیٰ کیخلاف مقدمہ، 22 اگست کو قطعی فیصلہ

    اخوان المسلمون کے رہبراعلیٰ کیخلاف مقدمہ، 22 اگست کو قطعی فیصلہ 



    مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمون کے رہبر اعلیٰ محمد بدیع اور اخوان کے دیگر 190 ارکان کے خلاف مقدمہ پر 22 اگست کو قطعی فیصلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے خلاف 2013ء کے دوران ایک پولیس اسٹیشن پر مبینہ حملہ اور پانچ افرادکی ہلاکتوں پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔ 71 سالہ محمد بدیع کے علاوہ محمد السبلتجی اور صفرت حجازی پر مشتمل مشرقی مصر کے پورٹ سعید میں واقع العرب پولیس اسٹیشن پر حملہ، ملازمین پولیس کی ہلاکتوں، گودام کی لوٹ مار قیدیوں کو جیل سے فرار ہونے میں مدد کے الزامات کے تحت یہ مقدمہ چلایا گیا تھا۔ اس واقعہ میں پانچ ملازمین پولیس ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوئے تھے
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اخوان المسلمون کے رہبراعلیٰ کیخلاف مقدمہ، 22 اگست کو قطعی فیصلہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top