• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, June 25, 2015

    ویانا میں مذاکرات کا آٹھواں روز، چھے گھنٹے سے زیادہ مذاکرات ۔


    ایران کے نائب وزرائے خارجہ نے ویانا میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ کے ساتھ چھے گھنٹے سے زیادہ مذاکرات انجام دیئے ۔
     ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید کے ساتھ بدھ کے روز چھے گھنٹے سے زیادہ مذاکرات کئے- پچھلے ہفتے بدھ کے روز سے شروع ہونے والے ان مذاکرات میں جامع ایٹمی سمجھوتے کے متن کی تدوین سے متعلق مسائل پر بات چیت ہو رہی ہے- البتہ یہ مذاکرات پیر کے روز، ایران کے نائب وزرائے خارجہ کے لکسمبرگ کا دورہ کرنے کے سبب رک گئے تھے جو منگل کے روز سے دوبارہ شروع ہوگئے-واضح رہے کہ پیر کے روز لکسمبرگ میں ایران کے وزیر خارجہ نے، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ اور جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرا خارجہ کے ساتھ مذاکرات کئے ہیں- اگرچہ ایران کے ایٹمی سمجھوتے کے تعلق سے تیس جون تک کی دی گئ مہلت نزدیک ہے تاہم ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ ایک اچھے معاہدے کے حصول کے لئے کسی وقت کا پابند نہیں ہے۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ویانا میں مذاکرات کا آٹھواں روز، چھے گھنٹے سے زیادہ مذاکرات ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top