دولتِ اسلامی عراق وشام
(داعش) منگل کے روز ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں اس کے جنگجوؤں نے اپنی سفاکیت
کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔اس ویڈیو میں داعش کے جنگجوؤں نے سولہ افراد کو
انتہائی سفاکیت کے ساتھ پنجرے میں بند کر کے پانی کے تالاب میں ڈبو دیا ہے،ان میں
سے بعض کے دھماکا خیز مواد سے سر قلم کردیے ہیں اور بعض کو ایک کار میں سوار کرکے
اس کو راکٹ گرینیڈ سے اڑا دیا ہے۔
یہ ویڈیو بظاہر عراق کے شمالی صوبے نینویٰ میں فلمائی گئی ہے۔داعش کے
جنگجوؤں نے اب تک اپنے زیر قبضہ علاقوں میں سیکڑوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا
ہے،بیسیوں کے سرقلم کیے ہیں یا سنگسار کیا ہے۔بعض کو عمارتوں سے نیچے گرا کر ہلاک
کیا ہے۔اس کے علاوہ داعش کے جنگجوؤں نے شام میں گرفتار کیے گئے ایک اردنی پائیلٹ
کو زندہ جلا دیا تھا۔
اس تازہ ویڈیو میں بے دردی سے ہلاک کیے گئے افراد کے بارے میں بتایا
گیا ہے کہ وہ جاسوس تھے اور ان میں سے بعض نے اپنے اعترافی بیانات ریکارڈ بھی
کرائے ہیں۔اس ویڈیو کے پہلے منظر میں داعش کے جنگجو چار افراد کو ایک کار میں سوار
کراکے اس کے دروازے بند کردیتے ہیں۔اس کے بعد راکٹ گرینیڈ کار پر داغ دیا جاتا ہے
جس سے کار کو آگ لگ جاتی ہے۔
0 comments:
Post a Comment