کویت مسجد حملہ، بمبار کے ڈرائیور سمیت متعدد زیر حراست
کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق کویتی پولیس نے جمعہ کو مسجد میں خودکش بمبار کو پہنچانے والے ڈرائیور کو ہفتے کے روز حراست میں لے لیا۔ڈرائیور کی شناخت عبدالرحمان صباح عیدان سعود کے نام ہوئی ہے جو کہ غیرقانونی طور پر کویت میں رہائش پذیر ہے۔ اس کی پیدائش کا سال 1989ء بتایا گیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے مسجد الامام الصادق پر خودکش حملہ کرنے والے بمبار کو اس کی منزل پر پہنچایا ہے۔
کویتی حکام کے مطابق خودکش بمبار کویت شہر کی جنوبی گورنیٹ الاحمدی کے الرقہ ضلع کے ایک گھر میں چھپا ہوا تھا۔ حکام نے اس گھر کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق گھر کا مالک ایک کویتی شہری ہے جو کہ بنیاد پرست اور منحرف نظریہ رکھتا ہے۔کویتی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس مجرمانہ فعل میں شامل تمام افراد کو ڈھونڈنے اور اس معاملے میں چھپے تمام راز افشاء کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔
0 comments:
Post a Comment