عالم اسلام کے امور میں رہبر انقلاب
اسلامی کے مشیراعلی آیت اللہ تسخیری نے امیر کویت سے ملاقات میں ایران کی
جانب سے حالیہ دہشت گردانہ حملے قیمتی جانوں کے نقصان پر کویتی حکومت اور
عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔
عالم اسلام کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی
کے اعلی مشیر آیت اللہ تسخیری نے پیر کے روز امیر کویت شیخ صباح الاحمد
الصباح سے ملاقات میں کویت کی حکومت اور قوم کو رہبر انقلاب اسلامی آیت
اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، ایران کی حکومت اور قوم کا تعزیتی پیغام پیش
کیا- آیت اللہ تسخیری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو امید ہے کہ
اسلامی ممالک اور قومیں اپنے اتحاد و یکجہتی سے علاقے میں فتنہ و فساد اور
بدامنی کے لئے تیار کی جانے والی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے- انھوں نے
کہا کہ اسلام، محبت و بھائی چارے کا دین ہے اور تشدد و انتہا پسندانہ
اقدامات، دین اسلام کی تعلیمات و اقدار کے مکمل منافی ہیں جن سے صرف اسلام
اور انسانیت کے دشمنوں کا محاذ مستحکم ہوتا ہے- اس ملاقات میں امیر کویت نے
بھی کویت میں رونما ہونے والے دہشت گردانہ واقعے پر رہبر انقلاب اسلامی
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، ایران کی حکومت اور قوم کے تعزیتی پیغام
اور کویت کی حکومت اور قوم سے اظہار ہمدردی کئے جانے کا شکریہ ادا کرتے
ہوئے کہا کہ ہم سب اس وقت دہشت گردی کے اس واقعے میں روزہ دار نمازیوں کی
شہادت پر سوگوار ہیں- واضح رہے کہ گذشتہ جمعے کو کویت میں مسجد امام
صادق میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دہشت گردانہ خود کش حملے میں
ستّائیس روزہ دار نمازی شہید اور دو سو سے زائد دیگر زخمی ہو گئے تھے-دہشت
گرد تکفیری ٹولے، داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
0 comments:
Post a Comment