روس اور مصر مسئلہ شام کے حل کی خاطر سفارتی کوششیں جاری رکھنا چاہتے ہیں
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروو اور ان کے مصری ہم منصب سامح شکری نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے مسئلہ شام کے حل کی خاطر سفارتی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
فریقین نے مشرق وسطی کی صورت حال اور خاص طور پر شام کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ روس اور مصر کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کر لیا کہ مسئلہ شام کے حل کی خاطر شامی سیاسی قوتوں کے درمیان مصالحت کی ضرورت ہے تاکہ سیاسی اختلافات کو دور کیا جا سکے، ملک کی خودمختاری اور علاقائی وحدت کو یقینی بنایا جا سکے۔ علاوہ ازیں دونوں وزراء نے روس مصر تعاون سے وابستہ معاملات پر بھی غور کیا۔ یہ گفتگو مصر کی ایماء پر ہوئی۔
0 comments:
Post a Comment