کویت: مسجد پر داعش کے حملے میں 25 افراد ہلاک
کویت شہر کے مصروف کاروباری علاقے الصوابر میں واقع اہل تشیع کی مسجد امام الصادق میں نماز جمعہ کے وقت خودکش بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پچیس افراد جاں بحق اور دوسو دو زخمی ہوگئے ہیں۔عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیرسُنی جنگجو گروپ داعش نے اس خودکش بم حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
العربیہ نیوز چینل نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسجد میں نمازجمعہ کی دوسری رکعت کے وقت حملہ آور بمبار اندر داخل ہوا تھا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔اس عینی شاہد نے مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں دس افراد کو وہاں خون میں لت پت حالت میں دیکھا ہے اور بتایا ہے کہ بعض کے چیتھڑے اڑ گئے تھے۔
ایک اور عینی شاہد نے بتایا ہے کہ مسجد میں بم دھماکے کے وقت قریباً دو ہزار افراد نماز ادا کررہے تھے۔ایک سکیورٹی اہلکار نے کہا ہے کہ یہ خودکش بم دھماکا تھا۔رمضان المبارک کے دوران مساجد میں بالعموم نماز جمعہ میں مسلمانوں کا بہت رش ہوتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment