• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, June 25, 2015

    مصر: سینا میں دسیوں مسلح افراد کی ہلاکت

    مصر: سینا میں دسیوں مسلح افراد کی ہلاکت


    مصر کے علاقے سینا میں سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں بائیس مسلح افراد ہلاک ہو گئے -
    مصر کے سینا علاقے میں مسلح افراد کے خلاف سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی جاری ہے اور تازہ کارروائی میں بائیس مسلح افراد ہلاک ہوئے ہیں- مصری فوج کے ترجمان محمد سمیر نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے سینا کے شمالی علاقوں العبیدات، شدایدہ اور خروبہ میں منگل کے روز مسلح افراد کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں بائیس مسلح افراد ہلاک ہو گئے- یہ مسلح افراد سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائی کا ارادہ رکھتے تھے- ادھر مصر کے سرحدی محافظوں نے رفح شہر میں مسلح افراد کی منتقلی کے راستے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے- مصر کے منتخب صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد سینا کے علاقے میں مسلح گروہوں کی سرگرمیوں میں خاصا اضافہ ہوا ہے-
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر: سینا میں دسیوں مسلح افراد کی ہلاکت Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top