برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ
کیمرون نے خبردار کیا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند گروپ دولت اسلامی
"داعش" برطانیہ میں دہشت گردی کی خطرناک کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر
رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خفیہ اداروں کو اطلاعات ملی ہیں کہ داعش نے
برطانیہ میں مخصوص مقامات پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہے۔ برطانیہ کے علاوہ
دوسرے مغربی ملکوں میں بھی داعش دہشت گردی کی سازشیں کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ
لندن "داعش" کو مغرب کے لیے ایک حقیقی خطرہ سمجھتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment