• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, June 23, 2015

    امریکہ نے مصر کو دو بحری جہاز دے دیئے

    امریکہ نے مصر کو دو بحری جہاز دے دیئے


    امریکہ نے مصر کو دو بحری جہاز دے دیئے۔ قاہرہ میں امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق امریکہ سے فاسٹ میزائل کرافٹ سکندریہ کی بندرگاہ پر پہنچ چکی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فاسٹ میزائل کرافٹ سے مصر کو سوئز کینال اور بحیرہ احمر کی سکیورٹی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ دونوں ملکوں میں صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے مگر مارچ میں صدر اوباما نے مصر کو اسلحہ و جنگی سازوسامان کی فراہمی پر عارضی پابندی کو ہٹا دیا تھا۔ واضح رہے کہ مصر کی آٹھ بلین ڈالر کی نئی سوئز کینال کا افتتاح اگست میں ہوگا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: امریکہ نے مصر کو دو بحری جہاز دے دیئے Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top