• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, June 23, 2015

    جرمنی نے الجزیرہ کے صحافی کو رہا کر دیا

    جرمنی نے الجزیرہ کے صحافی کو رہا کر دیا





    برلن میں زیرحراست الجزیرہ ٹیلیویژن چینل کے ایک صحیفہ نگار کو آج رہا کردیا گیا جس کو مصر کی طرف سے جاری کردہ گرفتاری کے وارنٹ کے تحت تحویل میں لیا گیا تھا۔ دفتر استغاثہ کے ایک عہدیدار اسٹیفن اسٹوہر نے کہا کہ احمد منصور اب آزاد ہوچکا ہے۔ تاہم انہوں نے مزید تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا۔ 52 سالہ اس صحیفہ نگار کو برلن کے تیجل ایرپورٹ پر ہفتہ کو گرفتار کیا گیا تھا جب وہ قطر ایرویز کے طیارہ میں سوار ہورہا تھا۔ مصر اور برطانیہ کی دہری شہریت رکھنے والے احمد منصور مصر میں اس کے غیاب میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ اتوار کو برلن میں درجنوں افراد نے احمد منصور کی تائید میں مظاہر ہ کیا تھا اور اس کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھاf
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: جرمنی نے الجزیرہ کے صحافی کو رہا کر دیا Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top