• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, June 24, 2015

    موصل: امریکی حملے میں داعش کے سرکردہ جنگجو کی ہلاکت

    عراق کے شمالی شہر موصل میں امریکی فوج کے فضائی حملے میں داعش کا ایک سرکردہ جنگجو ہلاک ہوگیا ہے۔
    امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کرنل اسٹیو وارن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش کا تیونس سے تعلق رکھنا والا جنگجو طارق بن الطاہر بن الفلیح العونی الہرزی 15 جون کو موصل میں ایک فضائی حملے میں مارا گیا تھا۔
    امریکی محکمہ خزانہ اور محکمہ خارجہ نے اس کو دہشت گرد قرار دے رکھا تھا۔مسٹر وارن کا کہنا ہے کہ ''اس کی موت سے داعش کی شمالی افریقا کے جہادیوں کو شام اور عراق میں لڑائی کے لیے بھرتی کرنے اور لانے کی صلاحیت پر زَد پڑے گی۔
    الہرزی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا بھی لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں 11ستمبر 2012ء کو مسلح افراد کے امریکی قونصل خانے پر حملے میں کردار تھا۔اس حملے میں لیبیا میں متعین امریکی سفیر سمیت چار امریکی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔اس کے شمالی افریقا اور مشرق وسطیٰ میں داعش سے وابستہ جنگجوؤں کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: موصل: امریکی حملے میں داعش کے سرکردہ جنگجو کی ہلاکت Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top