• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, June 30, 2015

    کویت میں تیل کی تنصیبات پر سکیورٹی بڑھادی گئی

    کویت میں تیل کی تنصیبات پر سکیورٹی بڑھادی گئی



    کویت میں داعش کے مسجد پر کئے گئے خودکش حملے کے بعد ملک بھر میں تیل کی تنصیبات پر سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ سرکاری تیل کی کمپنی کے ترجمان شیخ طلال خالد الصباح نے ایک بیان میں بتایا کہ کویت پٹرولیم کارپوریشن اور اس سے ملحق تمام ذیلی اداروں کی سکیورٹی میں غیرمعمولی حد تک اضافہ کردیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے یمن میں سعودی زیرقیادت حملے جو مارچ میں شروع کئے گئے ، اُس وقت تیل کی تنصیبات پر سکیورٹی پہلے ہی بڑھا دی گئی تھی ۔ پولیس نے کل ہوئے بم دھماکے کے سلسلے میں چند مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لے لیا ہے ۔ وزارت داخلہ نے یہ بات بتائی ۔ سنی انتہاپسند جو داعش کے حامی ہیں گزشتہ چند ماہ کے دوران سعودی عرب اور یمن میں کئی شیعہ مساجد پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے لیکن داعش نے پہلی مرتبہ کل کویت کو نشانہ بنایا ۔ کویت میں تقریباً ایک تہائی شیعہ آبادی موجود ہے ۔ یہاں تیل ہی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور تقریباً 90 فیصد عوامی مصارف کا یہ احاطہ کرتا ہے ۔ اوپیک رکن کویت کے پاس عالمی ذخائر کا تقریباً 10 فیصد تیل پایا جاتا ہے اور یومیہ 2.8 ملین بیارل تیل کی نکاسی ہوتی ہے 
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: کویت میں تیل کی تنصیبات پر سکیورٹی بڑھادی گئی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top