• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, June 27, 2015

    کویت، فرانس، تیونس دہشت گردی میں تعلق ثابت نہیں ہوا: امریکا

    کویت، فرانس، تیونس دہشت گردی میں تعلق ثابت نہیں ہوا: امریکا


    امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کل جمعہ کے روز کویت، تیونس اور فرانس میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے باہم مربوط ہونے کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں مل سکا ہے۔ تاہم وزارت خارجہ نے ان واقعات کو دہشت گردانہ کارروائیاں قرار دیا ہے۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کیربی کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیق کررہے ہیں کہ آٰیا گذشتہ روز تیونس اور کویت کی مساجد اور فرانس میں ایک شخص کے قتل کے واقعات میں کسی قسم کا باہمی تعلق ہے یا نہیں لیکن ابھی تک انہیں اس کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا ہے۔ تاہم ترجمان نے ان حملوں کو دہشت گردانہ کارروائیاں قرار دیا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: کویت، فرانس، تیونس دہشت گردی میں تعلق ثابت نہیں ہوا: امریکا Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top