ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے تیونس کے شہر سوسہ کے ایک ہوٹل پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے ۔
ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے تیونس کے شہر سوسہ میں
دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ ان اقدامات کا مقصد علاقے اور
اسلامی ملکوں کے امن و استحکام کو درھم برھم کرنا ہے- ایران کی وزارت خارجہ
کی ترجمان نے دہشت گردی کے مقابلے اور انتہا پسندی کی جڑوں کو اکھاڑ
پھینکنے کے لئے اجتماعی طور پر فوری اقدامات عمل میں لائے جانے کی ضرورت پر
زور دیا- مرضیہ افخم نے ان اقدامات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر تاکید کی
کہ جن کے ذریعے اسلامی تشخص کو خطرے سے دوچار کرنے اور اس کو مٹانے کی کوشش
کی جا رہی ہے- واضح رہے کہ جمعے کے روز تیونس کے ساحلی شہر سوسہ کے ایک
ہوٹل پر ہونے والے حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے- قابل ذکر ہے
کہ تیونس میں گذشتہ ہفتوں کے دوران دہشت گردانہ خطرات میں اضافے کے مد نظر
سخت حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی ہیں ۔
0 comments:
Post a Comment