• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, June 29, 2015

    صدر السیسی کے حامیوں کے ساتھ افطار کی مُمانعت کا فتویٰ

    صدر السیسی کے حامیوں کے ساتھ افطار کی مُمانعت کا فتویٰ



    مصرکی اخوان المسلمون کے ایک رہ نما کی جانب سے فوجی پس منظر رکھنے والے متنازعہ صدر عبدالفتاح السیسی کے حامیوں کے ساتھ روزہ افطار کرنے کی ممانعت کا فتویٰ آنے کے بعد ملک میں ایک نئی بحث چھڑگئی ہے۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصرمیں دارالافتاء کے زیر انتظام تکفیری فتویٰ کی مانیٹرنگ کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اخوان المسلمون کے مفرور لیڈر محمد عبدالمقصود کی جانب سے ایک متنازعہ فتویٰ سامنے آیا ہے جس میں صدر فتاح السیسی کے حامیوں اور ان کے عزیزو اقارب کے ساتھ افطار کو شرعا حرام قرار دیا گیا ہے۔
    مصری دارالافتاء نے اخوان المسلمون کے رہ نما کے فتوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مصری عوام میں پھوٹ ڈالنے کی سازش سے تعبیر کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام محبت بانٹنے اور صلہ رحمی عام کرنے کا مہینا ہے جبکہ اخوان المسلمون جیسی منحرف تنظیموں کی جانب سے عوام الناس میں پھوٹ ڈالنے کی مذموم کوششیں بابرکت مہینے میں بھی جا رہی ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: صدر السیسی کے حامیوں کے ساتھ افطار کی مُمانعت کا فتویٰ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top