• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, June 27, 2015

    داعش کا کوبانی پر حملہ ،عورتوں اور بچوں سمیت 40 ہلاک

    شام کے ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع کرد اکثریتی شہر کوبانی (عین العرب) اور ایک گاؤں میں سخت گیر گروپ دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کے جنگجوؤں نے دوبارہ داخل ہوگئے ہیں اور انھوں نے وہاں فائرنگ اور بم دھماکوں سے عورتوں اور بچوں سمیت کم سے کم چالیس افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
    برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے کوبانی کے نواح میں واقع گاؤں برخ بوطان میں داخل ہو کر عورتوں ،بچوں اور مردوں کو اہدافی فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے اور گولہ باری کی ہے جس سے تئیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ لڑائی میں داعش کے پانچ جنگجو بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
    آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا ہے کہ داعش کے جنگجو کوبانی سے بیس کلومیٹر جنوب میں واقع گاؤں برخ بوطان میں جمعرات کی صبح مختصر وقت کے لیے داخل ہوئے تھے اور اتحادی طیاروں کے فضائی حملے اور کرد جنگجوؤں کی آمد کے بعد وہاں سے نکل گئے ہیں۔
    قبل ازیں انھوں نے کوبانی میں تباہ کن حملہ کیا تھا اور شہر میں داخل ہونے کے بعد بارود سے بھری ایک کار کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے بارہ افراد ہلاک اور کم سے کم ستر زخمی ہوگئے ہیں۔آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں کے کوبانی میں داخل ہونے کے بعد ایک اور دھماکے کی آواز بھی سنی گئی تھی۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: داعش کا کوبانی پر حملہ ،عورتوں اور بچوں سمیت 40 ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top