• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, June 30, 2015

    ایران کے وزیر خارجہ کی ویانا روانگی ۔


    ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف صدر مملکت کے خصوصی نمائندے فریدون عباسی اور ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی کے ہمراہ ویانا کے لئے روانا ہو گئے ۔
    ایران کے وزیر خارجہ آج منگل کے روز امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کرنے والے ہیں- گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ منگل کے روز ویانا میں جمع ہو رہے ہیں-ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ماہرین پہلے ہی سے ویانا میں موجود ہیں۔ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ماہرین کے درمیان جامع ایٹمی سمجھوتے کی تیاری کی غرض سے مذاکرات بدستور جاری ہیں۔توقع ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ بھی آج سے مذاکرات میں شامل ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ لوزان مفاہمتی بیان میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع جوہری سمجھوتے کے لئے تیس جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے-

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران کے وزیر خارجہ کی ویانا روانگی ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top