اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں پائیدار اور منصفانہ معاہدے کے خواہاں ہیں۔
ایرانی
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر پر رہبر انقلاب اسلامی کے حالیہ
ارشادات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے
تاکید کی ہے ایران کے عوام ایک مؤثر معاہدہ چاہتے ہیں لیکن بے جا مطالبات
برداشت نہیں کریں گے- وزیر خارجہ نے مزید لکھا ہے کہ ہم ایک پائیدار اور
منصفانہ معاہدے کے حصول کے لئے ویانا آئے ہیں - ان کا کہنا تھا کہ اچھا اور
مناسب معاہدہ مقررہ وقت سے چند دن کی تاخیر یا جلدی سے زیادہ اہم ہے
0 comments:
Post a Comment