اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ آج اتحاد کی ہر دور سے زیادہ ضرورت ہے ۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے جمعرات کی رات
علما اور آئمہ جمعہ و جماعت کے ساتھ افطار ڈنر کے موقع پر کہا کہ آج اتحاد
کی ہر دور سے زیادہ ضرورت ہے اور علما کو معاشرے میں اتحاد کے لئے کام کرتے
رہنا چاہئے- انہوں نے کہا کہ علما کے کاندھوں پر اسلامی انقلاب اور اسلامی
نظام کے تحفظ کی بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ صدر حسن روحانی نے یہ
بات زور دیکر کہی کہ آج خطے اور دنیا میں اسلام کی تبلیغ جیسے اہم فریضے کی
ادائیگی میں ہمیشہ سے زیادہ اعتدال سے کام لینے کی ضرورت ہے- صدر مملکت نے
کہا کہ اسلامی نظام کا قیام دیرینہ آرزو کی حیثیت سے مسلمانوں اور علما کا
اہم فریضہ ہے اس فریضے کو اسلامی انقلاب کے بعد علما نے بہ حسن و خوبی ادا
کیا- انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کے قیام اور اس کے تحفظ کی تمام تر ذمہ
داری بدستور علما کے کاندھوں پر ہے- ان کا کہنا تھا کہ افسوس کہ اسلامو
فوبیا یا اسلام سے ڈرانے کی مہم کے ساتھ ساتھ آج کچھ لوگوں کی طرف سے علما
سے ڈرانے کی مہر شروع کی جارہی ہے جس سے علما کی ذمہ داری پہلے سے کہیں
زیادہ بڑھ گئی ہے- حسن روحانی نے ایٹمی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے
ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں بہت اہم قدم اٹھائے گئے ہیں لیکن علاقے کے حالات
اور دین کے نام پر علاقے اور دنیا میں موجود شدت پسندی اور انتہا پسندی
اسلام کو نقصان پہنچا رہی ہے۔Friday, June 26, 2015
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment