• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, June 27, 2015

    داعش نے لونڈیاں بنائی گئی 42 یزیدی عورتیں فروخت کردیں

    شام میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) نے عراق کے یزیدی فرقے سے لونڈیاں بنائی گئی 42 خواتین کو جمعرات کے روز شام کے مشرقی صوبے دیرالزور کے المیادین شہر میں نیلامی کے ذریعے فروخت کردیا ہے۔
     شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے ولے ادارے" آبزرویٹری برائے انسانی حقوق" کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ داعشی جنگجوؤں نے یزیدی فرقے کی یرغمال بنائی گئی خواتین کو المیادین کے ایک مقامی ہیڈ کوارٹر میں فروخت کیا۔ گذشتہ روز مجموعی طور پر 42 خواتین کو بیچا گیا اور ان کے بدلے میں 500 سے 2000 ڈالر تک فی کس رقم وصول کی گئی۔ فروخت کی گئی خواتین کے کم سن بچوں کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا وہ کہاں ہیں۔
    خیال رہے کہ داعش نے پچھلےسال عراق کے شمالی علاقے جبل سنجار پر حملے کے وقت ہزاروں کی تعداد میں یزیدی فرقے کے خواتین اور مردوں کو یرغمال بنانے کے بعد انہیں لونڈیاں اور غلاموں کا درجہ دے دیا تھا۔ بعد ازاں انھیں جنگجوئوں میں بانٹنے کے ساتھ ساتھ فروخت بھی کیا جاتا رہا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: داعش نے لونڈیاں بنائی گئی 42 یزیدی عورتیں فروخت کردیں Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top