شام میں کرد جنگجوئوں
نے دولت اسلامیہ عراق وشام "داعش" کے جنگجوئوں کے خلاف فتوحات کا سلسلہ
جاری رکھا ہوا ہے۔ شامی شہر تل ابیض اور اس کے مضافات پر قبضے کے بعد کرد جنگجوئوں
نے داعش کے زیر انتظام الرقہ شہر کے ایک اہم مضافتی قصبے پر بھی قبضہ کرنے کے بعد
داعش کو نکال باہر کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کرد جنگجوئوں کو داعش کے خلاف زمینی پیش
قدمی کے دوران امریکا کی قیادت میں اتحادی فوج کی فضائی معاونت بھی حاصل رہی ہے۔
اتحادی فوج کے جنگی طیارے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرتے ہیں اور کرد دستے زمینی
کارروائی کرتے ہوئے پیش قدمی کررہے ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے کے دوران کرد جنگجوئوں نے
شام کے کرد اکثریتی علاقوں کو داعش سے واپس لینے کے بعد انہیں باہم مربوط بنانے میں
کافی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اگرچہ کُردوں کی ان کامیابیوں نے اتحادی فوج کے فضائی
حملوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
کرد جنگجوئوں نے پچھلے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران شمالی شام میں داعش
کے زیرقبضہ عین عیسی شہر پر قبضہ کر کے مزید پیش قدمی کی راہ ہموا کی ہے کیونکہ اس
شہر کے قریب ہی داعش کے زیرکنٹرول ایک فوجی اڈا واقع ہے۔ عین عیسیٰ پر قبضے کے بعد
اس اڈے کی سپلائی لائن منقطع ہوگئی ہے۔
0 comments:
Post a Comment