مصر نے تین سال کے بعد اسرائیل میں اپنے نئے سفیر کا تقرر کیا ہے۔مصر کے پہلے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی نے2012
میں تل ابیب میں متعین مصری سفیر کو واپس بلا لیا تھا اور اس کے بعد نئے سفیر کا تقرر نہیں کیا گیا تھا۔
مصر کی سرکاری خبررساں ایجنسی مینا کی رپورٹ کے مطابق صدر عبدالفتاح السیسی نے ہاضم خیرات کو اسرائیل میں نیا سفیر مقرر کیا ہے۔وہ اس سے قبل چلّی میں مصر کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔البتہ مینا نے یہ نہیں بتایا ہے کہ وہ کب اپنی نئی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔
0 comments:
Post a Comment