کویت میں حملے پر پاکستان کی شدید مذمت
پاکستان نے کویتی دارالحکومت میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی عوام اور حکومت متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔’ہم رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مسجد میں نماز ادا کرنے والے معصوم شہریوں پر اس بزدلانہ حملے پر کویت کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
0 comments:
Post a Comment