• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, June 27, 2015

    کویت میں شیعہ مسجد پر خودکش حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی

    کویت میں شیعہ مسجد پر خودکش حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی



    داعش نے دہشت گردی کے اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بیان پوسٹ کیا ہے جس میں خودکش بمبار کی شناخت ابو سلیمان المواحد کے نام سے کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کا ہدف ''منکروں کا مندر'' تھا اور اس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ داعش کے جنگجو اہل تشیع کے لیے یہی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔
    داعش نے اس سے پہلے گذشتہ ہفتوں کے دوران سعودی عرب میں اہل تشیع کی دو مختلف مساجد میں نماز جمعہ کے دوران ہی خودکش بم حملوں کی ذمے داری قبول کی تھی۔تاہم کویت میں شیعہ مسلک کی مسجد پر داعش کا یہ پہلا بم حملہ ہے۔کویت کی کل ملکی آبادی تیرہ لاکھ نفوس پر مشتمل ہے اور اس میں ایک تہائی شیعہ مذہب کے پیروکار ہیں۔ بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے مسجد امام الصادق کا دورہ کیا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: کویت میں شیعہ مسجد پر خودکش حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top